برہان پور، 2 ؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )عام آدمی پارٹی نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین (ای وی ایم )کی مخالفت کرتے ہوئے اٹیر اسمبلی انتخابات بیلٹ کے ذریعہ ہی الیکشن کرائے جانے کا مطالبہ کیا۔اسے لے کر عام آدمی پارٹی نے ایس ڈی ایم شیامندر جیسوال کو میمورنڈم سونپا، جس میں کہا گیا کہ ایک دن پہلے ہی چیف الیکشن افسر سلینا سنگھ کی طرف سے ای وی ایم کی جانچ کے دوران ووٹ بی جے پی کے حق میں جانے کا معاملہ سامنے آیاہے ، یہ کس طرح ممکن ہو سکتا ہے، اس لیے اس کی جانچ کی جانی چاہیے اور بیلٹ کے ذریعے ہی انتخابات کرائے جانے چاہیے ۔